بالی وڈ نگری کا ایک اور جوڑا شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہا ہے۔ ملائکہ اروڑا ارجن کپور کے ساتھ تعلقات کو سنجیدگی سے آگے بڑھانے کی خواہش مند ہیں۔
بالی وڈ کی آئیٹم گرل ملائکہ اروڑا نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں کھل کر بات کی ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اور ارجن کپور ایک سنجیدہ رشتے کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ ملائکہ نے ارجن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی عمر کے لحاظ سے بے حد عقلمند، بہت آزاد اور انتہائی خیال رکھنے والا ہے۔
ملائکہ اورارجن کپور کی عمر میں بہت فرق ہے ۔ اسی حوالے سے ملائکہ کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان عمر کا فرق کبھی مسئلہ نہیں بنا ہے۔ یہ دونوں 2019 سے ڈیٹ کررہے ہیں ۔
ملائکہ کا کہنا ہے کہ وہ یقینا دوبارہ شادی کرنے کے بارے میں مکمل طور پر مخلص ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے فیصلے پر یقین ہے۔ ارجن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ محبت اورزندگی کے ساتھی کے ساتھ ہونے پر یقین رکھتی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ کب شادی کریں گی ۔اس حوالے سے انہوں نے زیادہ منصوبہ بندی نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا ماننا ہے کہ زندگی کے حوالے سے کی جانے والی مسلسل منصوبہ بندی زندگی کی خوشی کو ختم کر دیتی ہے۔