لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے جماعت کے مرکز منصورہ میں ملاقات کی۔
پارلیمنٹ میں جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی کا ایک ووٹ اہمیت اختیار کرگیا۔ آصف علی زرداری نے جماعت اسلامی سے تحریک عدم اعتماد پر حمایت مانگ لی۔
جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کے درمیان ایک نکاتی ایجنڈے پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کی حمایت پر گفتگو ہوئی۔
لاہور میں متحدہ اپوزیشن کی بیٹھک میں اہم فیصلہ
ملاقات میں حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک اور لانگ مارچ سمیت موجودہ سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔
آصف علی زرداری کی ملاقات کے بعد جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس ہوگا جو 27 فروری تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کا حصہ بننے یا نہ بننے کا فیصلہ کیا جائے گا۔