گوادر: بلوچستان گوادر میں بی ایل اے دہشتگردوں کا جی پی اے کمپلیکس گوادر پر حملہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
میڈیا کے مطابق بی ایل اے دہشتگردوں نے گوادر کمپلیکس میں گھسنے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرکے دہشتگردوں کی کاروائی کو ناکام بنادی، سکیورٹی فورسز نے مئوثر جوابی کاروائی کرکے بی ایل اے کے تمام 8 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔
مبینہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے بتایا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں پورٹ اتھارٹی کے ملازمین کی فیملیز رہائش پذیر ہیں۔
یاد رہے بلوچستان کے علاقے گوادر میں جی پی اے کمپلیکس میں مسلح دہشتگردوں نے داخل ہوتے ساتھ ہی اچانک حملہ کر دیا تھا جس کے بعد شدید فائرنگ اور وقفے وقفے سے دھماکوں کا سلسلہ جاری ریا۔
اسلام آباد جلسے کیلئے این او سی انتظامیہ نے دینا ہے،شیر افضل مروت
دہشتگرد حملے کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری طلب کی گئی، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکرآپریشن شروع کیا۔ دہشتگردوں نے کمپلیکس کے اندر گھسنے کی کوشش کی۔
سکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کاروائی میں دہشتگردوں کی حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اور تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے، سکیورٹی فورسز کی جانب سے جی پی اے کمپلیکس میں کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔
کمپلیکس کے اندر دہشت گردوں نے پوزیشنیں سنبھالی ہوئی ہیں۔ گوادر پورٹ اتھارٹی میں دھماکوں کے بعدپولیس حکام کا کہنا ہے کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔سکیورٹی فورسزکا آپریشن جاری ہے، کمپلیکس کے اندر دہشت گردوں نے پوزیشنیں سنبھالی ہوئی ہیں اور شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
گوادر میں دہشت گردوں کے حملے کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے جب کہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے مزید نفری کو طلب کر لیا گیا ہے۔فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ آدھے گھنٹے سے زائد سے جاری ہے۔پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں پورٹ اتھارٹی کے ملازمین کی فیملیز رہائش پذیر ہیں جبکہ سرکاری اداروں کے دفاتر بھی واقع ہیں۔