حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کے گھر پر اسرائیلی فوج کے حملے میںان کے بیٹے سمیت 14 افراد شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی جارحیت میں حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کے گھر کے 14 افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔
شہید ہونے والوں میں اسماعیل ہنیہ کے بیٹے، بھائی اور پوتے شامل ہیں۔
غزہ جنگ کا اگلا مرحلہ مختلف ہو سکتا ہے، اسرائیلی فوج
خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے، بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 3000 سے تجاوز کر گئی۔