قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستان کے کپتان بابراعظم نے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کی نیلامی سے قبل ایک مضبوط ٹیم بنانے کی امید ظاہر کی پے۔
“We will look to form the strongest side in lpl auction pakistans-babar-azam”
— Colombo Strikers (@ColomboStrikers) June 12, 2023
https://t.co/8c3letGkQJ pic.twitter.com/LTqEdd9Joc
کولمبو اسٹرائیکرز پہلے ہی بابر، پاکستان کے تیز گیند باز نسیم شاہ، اور سری لنکا کے T20I کھلاڑی متھیشا پتھیرانا اور چمیکا کرونارتنے کی خدمات حاصل کر چکے ہیں۔
یہ لیگ 31 جولائی سے 22 اگست تک سری لنکامیں کھیلی جائےگی، کھلاڑیوں کی آکشن 14 جون کو کولمبو میں ہوگی۔
لنکاپریمیئر لیگ میں ہر ٹیم 20 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جس میں 6 غیرملکی پلیئرہوسکتے ہیں۔