جلاو گھیراو توڑ پھوڑ میں ملوث ملزموں کی ضمانتیں پشاور ہائیکورٹ میں چلنج کردی گئیں۔
محکمہ پراسیکیوشن نے ضمانتوں پر رہا ہونے والوں کی ضمانت منسوخی کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر دی۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ اب تک اے ٹی سی نے 310 ملزموں کی ضمانتیں منظور کی ، توڑپھوڑ میں ملوث ملزموں کو موقع سے گرفتارکر کے مقدمے میں نامزد کیا گیاتھا۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ضمانت پررہا ہونیے والے دوبارہ جرائم کرسکتےہیں،درخواست میں پشاورہائیکورٹ سے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلہ کوکالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔