اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں مریم نواز کےبیانیے کی وجہ سے ن لیگ کو اتنی بری شکست کا سامناہوا اگر تھوڑی شرم ہے تو بلاول اورمریم کوخود استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ آزادکشمیر میں56فیصد سے زائدٹرن آؤٹ رہا عوام نے پی ٹی آئی کوتاریخی کامیابی دلائی ہمارےدل کشمیریوں کیساتھڈ ھڑکتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ دھاندلی کےالزامات لگانے کےبجائے اپنے گریبان میں جھانکناچاہیے پیپلزپارٹی اورن لیگ کے اندر ایک نئی لیڈشپ آنی چاہیے ن لیگ اور پی پی قیادر کو مریم اور بلاول سےاستعفیٰ لیناچاہیے تھوڑی شرم ہے تو بلاول اورمریم کوخوداستعفیٰ دےدیناچاہیے مریم نوازکےبیانیے کی وجہ سے ن لیگ کو اتنی بری شکست کا سامناہوا۔
فوادچوہدری نے کہا کہ نوازشریف کی ملاقات کےاثرات آزادکشمیرمیں نظرآئے ن لیگ کوسیکیورٹی اداروں پر تنقیدکاجواب ملاہے تاریخی کامیابی کے بعد دھاندلی کا بیانیہ تو اپنے آپ مر جاتا ہے جب کہ زرداری کی برتھ ڈے پر بلاول نے تحفہ دیا ہے، 4صوبوں کی زنجیرپیپلزپارٹی اب مزید سکڑگئی ہے اور 2023کےانتخابات میں پیپلزپارٹی کاسندھ میں بھی یہی حال ہوگا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام نےپی ٹی آئی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے کشمیر کے لوگ عمران خان کو سفیر کے طورپر دیکھتے ہیں،5اگست کووزیراعظم کشمیرتشریف لےجارہےہیںکشمیرکےلوگوں نے عمران خان کی پالیسی کومانا ہم کشمیریوں کو ہم اپنی روح کا حصہ سمجھتےہیں۔