کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ انسان کو جو آزادی، تخلیقی صلاحیتوں کا وقت اور سکون شادی کے بغیر میسر ہے، وہ شادی میں نہیں۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کبریٰ خان نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور دوران انٹرویو شادی کے مو ضوع پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ انسان کو اس وقت ہی شادی کرنی چاہیے جب انسان ترقی اور خود مختاری میں بہت مضبوط بن چکا ہو۔
اداکارہ نے کہاکہ انہیں ان کی والدہ بتاتی ہیں کہ عمارت اس وقت ہی مضبوط اور پائیدار بنتی ہے جب اس کی بنیاد مضبوط ہو، اس لیے انسان کو پہلے خود کو مضبوط کرنا چاہیے، اس کے بعد وہ کسی دوسرے کو اپنی زندگی میں شریک کرے۔
کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ جو سکون، آزادی اور تخلیقی صلاحیتیں شادی کے بغیر آتی ہیں وہ شادی کے بعد نہیں آتیں، اس لیے ابھی وہ اپنے کیریئر بنانے اور اپنی ذات کو مضبوط بنانے میں مصروف ہیں، جب وہ ذاتی طور پر بہت مضبوط بن جائیں گی، تب شادی کے بارے میں سوچیں گی۔