اسلام آباد :وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سلکیٹڈ وزیراعظم کو نکالنے کے باوجود سازش ختم نہیں ہوئی،وہ نہیں چاہتے ہیں ہمارا اتحاد کامیاب ہو،وہ چاہتے ہیں تباہی کا سفر ایک مرتبہ پھر چلے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے آئین کا دفاع کرنا تھا انہوں تحفظ نہیں کیا،ایک وزیراعظم کو 10 سال چلانا تھا اور ججز کی مدت ملازمت توسیع کرنا تھی۔
انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں جتنی جلد ممکن ہو اسی سلیکٹڈ کو پھر مسلط کیا جائے،وہ چاہتے ہیں تباہی کی کہانی وہیں سے شروع کریں جہاں سے ہم نے روکی تھی،گزشتہ تین سال میں ایک سازشی حصہ ہمارے سامنے تھا،مرکزی کردار اس طریقے سے سامنے نہیں آئے تھے۔
کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ،4 افراد جاں بحق
بلاول بھٹو نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا 10 سالہ پلان کامیاب کرنے کیلئے صرف ایک عمران خان ہی تھا،وہ چاہتے ہیں نالائق اور سلکیٹڈ دوبارہ قوم پر مسلط ہو،پرویز مشرف نے جو بیج بوئے تھے اس کے نتیجے میں آج بھی دہشت گردی اور انتہا پسندی کا سامنا ہے۔
ہم آج بھی نفرت اور تقسیم کی سیاست کا مقابلہ کر رہے ہیں،اس آمر نے کچھ جعلی سیاستدان اور کچھ کٹھ پتلیاں پیدا کیں،آج وہ ایک جھنڈے پی ٹی آئی تلے جمع ہیں،آج بھی وہ غیر جمہوری سیاست پر چلے آ رہے ہیں۔
جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 1973 کے آئین میں مختلف اوقات میں ترامیم کی گئیں،
یہ آئین آج بھی زندہ اور سلامت ہے،آئین پاکستان ایک تاریخی کارنامہ ہے،یہ کارنامہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ ایک سال پہلے اپوزیشن نے پاکستان کو مشکل حالات سے بچانے کیلئے آئین کا سہارا لیا،ایک صاحب نے مبارکباد کہ یہ حکومت ایک ماہ نہیں چل سکتی تھی آپ نے کمال کر دیا۔