لاہور : نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ آمد ہوئی۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ آمد ہوئی۔ وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی مزاج پرسی کی۔نگران وزیراعظم اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات میں عام انتخابات اور مجموعی ملکی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی اس موقع پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے ہمراہ تھے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ لاہور کے دورے پر ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایئرپورٹ پر وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کا خیر مقدم کیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان،انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور،سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور کمشنر لاہورڈویژن محمد علی رندھاوا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
الیکشن لڑنے کی جو اہلیت بیان کی گئی قائداعظم بھی ہوتے تو نااہل ہوجاتے، چیف جسٹس
قبل ازیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کاروباری برادری کو تمام سہولیات فراہم کرنا وفاقی اور صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، حکومت اور کاروباری برادری کے باہمی تعاون کی بدولت ملک اس وقت معاشی استحکام اور بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔
پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کو بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کے مختلف امور اور اب تک کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔
وزیراعظم نے صوبے میں کاروباری برادری کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت پنجاب کی زیر قیادت بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے باقی شہروں میں لاہور بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کی طرز پر ادارے تعمیر کرنا ملکی معیشت کے لئے سود مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو تمام سہولیات فراہم کرنا وفاقی اور صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے،
حکومت اور کاروباری برادری کے باہمی تعاون کی بدولت ملک اس وقت معاشی استحکام اور بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔