لاہور : پولیس نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ٹکر مار کر زخمی کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ٹکر مارنے والے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں ڈی آ ئی جی آپریشن کے حکم سے مقدمہ درج کیا گیا۔
عائشہ اکرم نے ایس پی سٹی اورڈی ایس پی شاہدرہ کو بیان دیتے ہوئے کہا بھائی کے ساتھ جاتے ہوئے ملزمان نے نازیباحرکات کیں اور پھر ٹکرماری، واقعے میں عائشہ اکرم اور اس کا بھائی دونوں زخمی ہو گئے تھے۔
شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
خیال رہے کہ عائشہ اکرم نے لاہور کے گریٹر اقبال پارک کے قریب مینار پاکستان پر 400 سے زائد افراد کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے بعد یہ خبر دی تھی۔
تاہم، بعد میں لیک ہونے والی آڈیو ٹیپس کے ذریعے پتہ چلا کہ ٹک ٹوکر نے مینار پاکستان پر موجود لوگوں سے پیسے بٹورنے کے لیے اپنے ساتھی جرم میں ریمبو کے ساتھ مل کر پورے واقعے کی منصوبہ بندی کی ہو سکتی ہے۔