آئی جی سندھ کی جانب سے ترکی سفارتخانے کی گاڑی برآمد کرنے پر ایس ایس پی اے وی ایل سی اور انکی ٹیم کو انعام دیا گیا۔
تفتیشی افسر کے مطابق مورخہ 20 نومبر2021ء کوپورٹ قاسم سےگاڑیاں اسلام آباد پشاورلے جانےوالے ٹرالر کو نوشہروفیروز کےمقام پر ٹویوٹا ویگو میں سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر روک کرڈرائیوراور کنڈکٹرکو یرغمال بنا لیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملزمان کیرئیرمیں لوڈ دونئی اَن رجسٹرڈ گاڑیاں چھین کرلے گئے۔ V-8 ترکش سفارتخا نے کی ملکیت تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایس پی اے وی ایل سی نے نوشہروفیروز پولیس کی مدد سے مستونگ میں ایک کامیاب کاروائی میں گاڑی بلوچستان سے برآمد کی ہے جوکہ ترکش سفارتخانےکی ملکیت ہے۔ ملزمان اورمزید گاڑیوں کی برآمدگی کیلئےچھاپے ما رے جارہے ہیں مذید تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ضلع نوشہروفیروز سےترکش سفارتخانے کی چھینی ہوئی ٹویوٹا پراڈو(V8) بلوچستان سے برآمد کرلی گئی۔
ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ کارلفٹنگ جیسے جرائم کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آئی جی سندھ نےایس ایس پی اے وی ایل سی اور انکی ٹیم کے لیئے دس لاکھ روپئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔