بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہماری 2 دن کی محنت سے عمران خان گھبرا گئے اور پیٹرول کی قیمت کم ہوئی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مورو میں لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہمارا گلا تھوڑا بیٹھ گیا ہے، میں 2018 کے انتخاب کے دوران مہم چلانے آیا تھا یہاں، اپنے اس وقت بھی زبردست استقبال کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو فصلوں کی قیمت نہیں مل رہی، ملک کے نوجوان جو مستقبل ہیں ملک کا، وہ بھی مشکل میں ہیں، نوجوان دھکے کھا رہے ہیں، انہیں روزگار نہیں مل رہا، ہم نے ہمیشہ غریب عوام کے لیے کام کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم اسلام آباد کی طرف آرہے ہیں، عمران خان بزدل نہیں تواسمبلی چھوڑیں،استعفیٰ دیں، الیکشن کرائیں پتہ چل جائے گاعوام کس کےساتھ ہیں، عوام کا اعتماد اٹھ چکا، پارلیمان میں بھی عدم اعتماد ہونا چاہیے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان جھوٹوں کے بادشاہ ہیں، آپ اتنے ڈرپوک ہیں کہ زرداری کا انٹرویو نشرہونے سے روکا گیا، ملک کا سربراہ ٹی وی پرآکررونا شروع ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ کبھی عدالت پرحملہ، کبھی مخالفین کوجیل بھیجا گیا، عمران خان بزدل ہیں، تنقید سننے کا حوصلہ نہیں، عمران خان کوعوام کی فکرنہیں، کرسی بچانے پرتوجہ ہے، وقت آگیا ہے کٹھ پتلی سے حساب لیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، کٹھ پتلی تماشہ نہیں چلےگا،اب صرف تیرچلےگا، حکومت زراعت پرتوجہ دیتی تومعیشت مضبوط ہوتی، اس قسم کی ڈرامےبازیوں سےمعیشت نہیں چلتی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مارچ شروع ہونے سے پہلے12روپےاضافہ کیا گیا تھا، 10 روپے کمی کرکےعوام کوبےوقوف بنانےکی کوشش کی جارہی ہے، بجلی کی قیمت میں6روپےاضافہ ہوا،5روپےکم کرکے بےوقوف بنارہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مارچ کی وجہ سےکپتان گھبراگیا، کپتان نےجھک کرپیٹرول کی قیمت10روپےکم کردی، کپتان توجھکنےوالانہیں تھا،بجلی کی قیمتیں بھی کم کردیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ نیاپاکستان کااصل چہرہ مہنگائی اوربےروزگاری ہے، یہ نیانہیں مہنگاپاکستان ہے، عوام پہچان چکےتبدیلی نہیں،تباہی ہے، عمران خان روٹی،کپڑا اور مکان چھین رہےہیں۔