پاکستان کی بولڈ اور متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ پر شوٹنگ کے دوران شیر نے حملہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
چند گھنٹے قبل حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ شوٹنگ کے لیے تیار کھڑی ہیں جب کہ اس دوران ایک شخص شیر کو ساتھ لاتا ہے جو آتے ہی حریم کی جانب بڑھتا ہے۔
ٹک ٹاکر کی جانب سے شئیر کی گئی اس ویڈیو میں باآسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر کو پکڑا ہوا شخص اسے حریم سے دور کرتا ہے لیکن شیر بار بار حملہ کر رہاہے۔
ٹک ٹاکر کے گارڈز نے بھی انہیں شیر کے حملے سے محفوظ کرنے کے لیے ایک گھیرا بنا لیا لیکن اس کے باوجود بےقابو شیرنے حریم کو پنجہ مار ہی دیا۔
واضح رہےکہ حریم شاہ کی جانب سے اس واقعے کی تفصیلات نہیں بتائی گئی۔