اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کا خیر مقدم کرتا ہوں، چوہدری شجاعت نے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت ملک کو قومی یکجہتی اور مفاہمت کی اشد ضرورت ہے۔
چوہدری شجاعت نے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت ملک کو قومی یکجہتی اور مفاہمت کی اشد ضرورت ہے۔ نوازشریف کو معاشی بدحالی اورمہنگائی کے خاتمے کے لیے سخت محنت کرنا پڑے گی۔عوام کو نوازشریف سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔
تلخیوں کو بھلا کر مسائل کے حل کے لیے بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کیا جائے۔ملک کو انتقامی سیاست کی نہیں ، مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔ قومی مفادات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔خیال رہے کہ نوازشریف آج چار سال بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔نوازشریف کا طیارہ کچھ دیر میں لاہور لینڈ کرے گا۔ نواز شریف کی آمد کیلئے شاہی قلعہ گراؤنڈ میں ہیلی پیڈ تیار کرلیا گیا۔
ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف لاہور کے مینار پاکستان جلسے سے خطاب کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچیں گے اور ہیلی کاپٹر شاہی قلعہ دیوان عام کے سامنے گراؤنڈ میں لینڈ کرے گا جس کے لئے گراؤنڈ میں ہیلی پیڈ تیار کر لیا گیا ہے، نواز شریف کے ہیلی کاپٹر کے لئے ہیلی پیڈ سول ڈیفنس نے تیار کیا ہے اور شاہی قلعہ میں روشنی کیلئے لائٹس بھی لگائی گئی ہیں۔
’ایماندار اور حقیقی لیڈر ملک میں واپس آگیا‘، عمر اکمل کا نواز شریف کی وطن واپسی پر خوشی کا اظہار
بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو شاہی قلعہ سے مینار پاکستان تک گاڑی میں بٹھا کر لے جایا جائے گا، سابق وزیراعظم شاہی قلعہ اور گردوارہ کے درمیان والی سڑک کے راستے جلسہ گاہ پہنچیں گے اور گریٹر اقبال پارک میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
بتاتے چلیں کہ سابق وزیراعظم نوازشریف 4 سال بعد پاکستان واپس آ گئے ہیں، اے ٹی سی کی جانب سے طیارے کو لینڈنگ کے لیے گرین سگنل دیا گیا، جس کے بعد نوازشریف کا طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کیا، اسلام آباد ایئر ٹریفک کنٹرول نے نواز شریف کے طیارے کو خوش آمدید کہا، سابق وزیراعظم نواز شریف کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا گیا اور نواز شریف کے پاسپورٹ پر پاکستان داخلے کی مہر لگا دی گئی تھی۔