گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان نے امام بارگاہ اخوند آباد کا دورہ کیا اور گزشتہ روز خودکش دھماکے کے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کی۔
کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور دیگر حکام بھی گورنر اور وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر گورنر شاہ فرمان نے کہاکہ پشاور دھماکا قومی اتحاد خراب کرنے کی کوشش ہے، دشمن کے مقاصد کو سمجھنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ واقعے کے مجرموں کو ہرصورت کیفر کردار تک پہنچائیں گے، عبادت گاہوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
ندیم افضل چن عمران خان کا ساتھ چھوڑ گئے، پی پی میں شمولیت کا فیصلہ
خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 60 سے زائد افراد شہید اور 190 سے زائد زخمی ہوئے۔
کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا کہ دہشتگردی کے اس ناسور کو ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں، تمام اداروں کےدرمیان کوآرڈینیشن مزید بہتربنائی جارہی ہے۔
بعد ازاں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور زیرعلاج زخمیوں کی عیادت کی۔
اس موقع پر کور کمانڈر پشاور نے کہا کہ امن وامان کویقینی بنانے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیںگے۔