پشاور دھماکے کےسہولت کار اور سعودی عرب میں کیا تعلق ہے؟، اہم انکشاف
یاد رہے کہ اس دھماکے کی ذمہ داری عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔
پشاور کے قصہ خوانی بازار میں جامع مسجد امامیہ میں خودکش حملہ کرنے والے دہشتگرد کا سہولت کار سعودی رہائشی نکلا۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پشاور دھماکے کے سہولت کارکو گرفتار کرلیا، خود کش حملہ آور کا سہولت کار سعودی عرب کا رہائشی ہے۔
دستاویزات کے مطابق سہولت کار کا نام حسن شاہ ہے جبکہ اس کا تعلق ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے کوکی خیل ظور خیل سے ہے اور اس کی موجودہ رہائش سعودی عرب بتائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس دھماکے کے نتیجے میں 65 سے زائد پاکستانی شہید ہوئے ہیں اور کئی اس وقت زیر علاج ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ اس دھماکے کی ذمہ داری عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔