اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری نے بیرسٹر گوہر کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
نجی نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان کو خیبرپختونخوا ، وفاق اور پنجاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر مبارکباد دی۔ آصف علی زرداری نے بیرسٹر گوہر علی کو مشترکہ دوست کے ذریعے پیغام بھجوایا ۔ آصف علی زرداری نے پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ادھر پی ٹی آئی کے رہنما آزاد امیدوار بیرسٹرگوہرخان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم وفاق اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے،ہمیں قومی اسمبلی کی 170 نشستوں میں برتری حاصل ہے،
ہماری اکثریت کو تسلیم کیا جائے ، عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے اور اپنی مرضی کی حکومت نہ بنوائی جائے،کسی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں،بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے ہمیں غلامی قبول نہیں ،12 بجے تک صرف 10 فیصد نتائج آئے تھے،الیکشن کے تمام نتائج کا فوری اعلان کیا جائے۔
وفاق ، پنجاب اور کے پی کے میں حکومت بنانے جا رہے ہیں،بیرسٹر گوہر
ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آٹھ فروری جمہوری تاریخ کا اہم دن ہے، ہم آپ کے سامنے کچھ حقائق رکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر 8 فروری کی تاریخ الیکشن کیلئے طے ہوئی،
الیکشن پرامن ہوئے، لوگوں نے حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف نے یہی پیغام دیا ہے کہ ہمیں غلامی ناقابل قبول ہے۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کو گزشتہ 2 سال سے مشکلات کاسامنا ہے، پوری کوشش کی گئی کہ پی ٹی آئی الیکشن کا بائیکاٹ کرے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کے تمام نتائج کا فوری اعلان کیا جائے، 12 بجے تک صرف 10 فیصد نتائج آئے تھے۔