اسلام آباد : ملک بھر میں کوروناوائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے، یومیہ کیسز میں قومی شرح 8 اعشاریہ 22 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 50 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 8.22 ہوگئی جب کہ بلند ترین شرح 34.62 فیصد نوشہرہ میں ریکارڈ ہوئی۔
چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ میں 8.52، پنجاب میں یومیہ شرح 5.97، بلوچستان میں 7.11، گلگت بلتستان میں یومیہ شرح 9.61 جب کہ اسلام آباد میں 3.77، بلند 17.66 فیصد شرح آزاد کشمیر میں ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں کورونا کی یومیہ شرح، 14.51، حیدرآباد میں 9.48، گلگت میں 1.18، دیامر میں 6.90، اسکردو میں 3.45، مظفرآباد میں یومیہ شرح 23.86 اور میرپور میں 15.32 فیصد ریکارڈ ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں راولپنڈی میں کوروناکیسز کی شرح 7.06 فیصد، لاہور میں کورونا کی شرح 11.06 ، بہاولپور میں شرح 6.93، گجرات 5.54،ملتان میں2.42 فیصد، سرگودھا میں یومیہ کورونا شرح 2.90،فیصل آباد میں9.66 فیصد شرح ریکارڈ ہوئی۔
کوئٹہ میں کوروناکیسز کی یومیہ شرح 8.33 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ مردان میں کورونا کی یومیہ شرح 23.13، ایبٹ آباد میں6.44 فیصد اور بنوں میں یومیہ شرح 3.82 فیصد ریکارڈ کی گئی۔