بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے اپنے کالج کے زمانے کی یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں سہانا خان کو ان کی قریبی دوستوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ سہانا خان اپنی تصاویر بہت کم ہی سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں جو کہ بہت خاص ہوتی ہیں۔
واضح رہے کہ سہاناخان کے متعلق خبریں ہیں کہ وہ جلد ہی زویا خان کی فلم سے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کریں گی۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سہاناخان کو اکثر بھارتی فلمساز زویا خان کے دفتر کے باہر دیکھا گیا ہے۔
علاوہ ازیں سہاناخان اپنی ایک بیان میں اداکاری میں دلچسپی کا اظہار بھی کرچکی ہیں جبکہ سہانا خان ووگ انڈیا میگزین کی زینت بھی بن چکی ہیں۔