لاہورہائیکورٹ الیکشن کمیشن کی جانب سےنئی حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن کیخلاف دائردرخواست پر سماعت نہ ہوسکی ۔
جسٹس عابد عزیز شیخ نےشہری مقسط سلیم کی درخواست پر سماعت کرنا تھی۔ عدالتی مصروفیات کے باعث کارروائی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی ۔
یہ بھی پرھیں : ملک بھر میں یوم دفاع و شہداء ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
درخواست میں الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیاں کروانے کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواستگزار نےنوے روز میں الیکشن کروانے کی استدعا کررکھی ہے۔