خیبرپختونخوا(کے پی) کے مختلف علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
سوات، پشاور، نوشہرہ، شبقدر، مہمند، باجوڑ، لوئردیر سمیت مالاکنڈ،گردو نواح اور ایبٹ آباد میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے۔ اس کے علاوہ چترال میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے۔
زلزلےکے جھٹکوں کے بعد مختلف علاقوں میں شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئےگھروں سے باہر نکل آئے۔
رکن صوبائی اسمبلی بلال یٰسین پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ زلزلےکی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 3 اورگہرائی 180کلومیٹر ریکارڈکی گئی۔
زلزلےکا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، تاحال زلزلے سےکسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔