افواج پاکستان کی جانب سے قوم کو عید الاضحی کی مبارک باد دی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افواج،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی،سروسزچیفس کی جانب سے عوام عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی گئی ہے۔
بیان کے مطابق عیدالاضحیٰ امن،اتحاد،یگانگت اورنوع انسانی کیلئےقربانی کادرس دیتی ہے،آج شہداءکی قربانیوں کویادرکھنےاورانہیں خراج عقیدت پیش کرنےکادن ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدائے وطن ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔