پشین: پی بی 47 میں انتخابی دفتر کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
ڈی سی جمعہ داد کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔دھماکے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر ہوا۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں خانوزئی کے علاقے میں آزاد امیدوار کے دفتر کے باہر دھماکا ہوا ہے۔ بلوچستان کے ضلع پشین میں پی بی 47 میں آزاد امیدوار کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی۔ ایم ایس ڈاکٹر حبیب کا کہنا ہے کہ اب تک دھماکے میں جاں بحق 12 افراد کی میتیں تحصیل اسپتال خانوزئی منتقل کی گئی ہیں۔
دھماکے میں 30 سے زائد زخمی افراد اسپتال منتقل کیے گئے۔ بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ دھماکا سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر ہوا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا انتخابی امیدور اسفند یار کاکڑ کے دفتر کے باہر ہوا۔
عمران خان کی جیل سے سامنے آنے والی تصویر پر نگران حکومت کا ردِعمل
بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد وہاں انتخابی دفتر کے قریب موجود موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو آگ لگ گئی، دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،
دھما کے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچے جنہوں نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا، اسی دوران فائر بریگیڈ کا عملہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔
جنوبی وزیرستان میں حلقہ پی کے 110 سے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے امیدوار نصیر اللہ وزیر کی گاڑی کے قریب بھی دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے وقت سابق رکن صوبائی اسمبلی نصیر اللہ وزیر گاڑی میں موجود نہیں تھے۔پولیس کے مطابق گاڑی میں موجود دو افراد معمولی زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر پیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔دھماکے کے بعد پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد کل ہو گا۔
8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں سیکورٹی کیلئے ریٹا ئر ڈ آرمی، پولیس ملازمین کی خدمات بھی لی جائیں گی ۔ 53 ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین بھی سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے جن میں پولیس،فوج اور دیگرمحکموں کے ریٹائرڈ ملازمین شامل ہیں جبکہ تمام پولنگ سٹیشنز کی جیو ٹیگنگ مکمل کر لی گئی ہے۔