لاہور : مسلم لیگ ن نے ’پاکستان کو نواز دو‘ کے سلوگن کے ساتھ انتخابی منشور جاری کر دیا، پارٹی نے معیشت کی بحالی، سولر بجلی کی فراہمی، سستی بجلی و گیس کے ساتھ ساتھ جدید انفراسٹرکچر، آئینی، قانونی اور عدالتی اصلاحات اپنے منشور میں شامل کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منشور کے اجراء کی تقریب سے خطاب میں ن لیگی منشور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ آج ہمارے منشور کے ساتھ ہی دھند چھٹ گئی ہے،
نعروں دعووں کھوکھلی باتوں گالم گلوچ کی بجائے پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کو بتانا چاہیے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں کون سے بڑے بڑے کام کیے،
اگر ن لیگ کے کام لوگوں سے پوچھیں تو وہ بتائیں گے موٹرویز، اورنج ٹرین، میٹروبس، ہسپتال بنائے، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، آئی ایم ایف کو الوداع کہا، مہنگائی کم ترین سطح پر رکھی۔
انہوں نے کہا کہ نومبر میں قائدین نے ذمہ داری دی تھی منشور کی ایک نقطہ تھا کہ ایسی بات نہیں کرنی جس پر عمل نہ کر سکیں، یہ بنیادی نقطہ تھا اس کے علاوہ تمام مسائل کے حل ہمارا مقصد تھا،
مریم نواز کو بتا دو، میں میدان میں آ گئی ہوں،صنم جاوید
تاخیر ہوتی رہی کیونکہ اصلاحات اور ترامیم کا عمل جاری رہا، ذرائع اور وسائل دیکھے جاتے تھے، 32 ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، تمام کمیٹیوں نے تفصیلی رپورٹس دیں، یہ عمل آج صبح تک جاری رہا۔
عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن خود باقاعدہ جائزہ لیتے رہے، 8، 10 نکات لکھ کر قائد کو دے دیتا تو بڑا آسان تھا اسے جلسے میں رکھنا لیکن ہم نے ماضی کی کارکردگی کو بھی منشور کا حصہ بنایا ہے،
جس میں بتایا جو وعدے کیے تھے وہ کتنے پورے کیے، آج کے نوجوان نے ہر طرح کی حکومت دیکھ لی ہے، پی پی پی، مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی اور مخلوط حکومت سب کی کارکردگی آج کے نوجوان نے دیکھ لی ہے اس لیے اب ان کے لیے فیصلہ کرنا بڑا آسان ہے۔
مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ مہنگائی جو 30 ،40 پر چلی گئی ہے اسے 3 ،4 پر رکھا ہوا تھا، 16 ماہ کی مخلوط حکومت کے کاموں میں جائیں تو بڑی تفصیل ہے، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، ملک کنویں میں گرنے والا تھا جسے بچایا گیا۔