اسلام آباد : نیپرا نے کے الیکٹرک کی بجلی ایک روپے 38 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی اکتوبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی ، نیپرا حکام نے کہا کے الیکٹرک نےپہلے فی یونٹ 29 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا اور اب نظر ثانی درخواست میں ایک روپے 38پیسے مانگے ہیں۔
کےالیکٹرک نے بتایا قیمت میں اضافے کی وجہ فرنس آئل،ایل این جی قیمت بڑھناہے، جس پر نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ مختلف ایڈجسٹمنٹ کے بعد اضافہ ایک روپے 8پیسے بنے گا اور اکتوبر فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ سے ایک ارب 90کروڑ روپے کا اضافہ منتقل ہوگا۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کےالیکٹرک گیس فراہمی سے متعلق سوئی سدرن سے معاملات طے کر لے، گیس فراہمی مسائل حل نہ کیے تو کےالیکٹرک کے پیسے کاٹ لیں گے۔
نیپرا نے کے الیکٹر ک کی بجلی ایک روپے 38 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پرسماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا اور کہا نیپرااعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔