اسلام آباد : شہلا رضا کا کہنا ہےکہ اس الیکشن پر پیپلزپارٹی کا ہر ورکر جاگ گیا ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی شہلا رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مہم کا آغاز ہو چکا جو پنجاب میں جاری رہیگا، عوام جا گ گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان پہ مثال پوری اترتی ہے کہ نارنگی سیاست کا رنگ بدلتا رہتا ہے، ہماری جماعت نے ہمیشہ خواتین کو عزت دی اور باقاعدہ خواتین کا ونگ بنایا، نصرت بھٹو نے آمر ضیاء الحق کے خلاف تحریک کا آغاز کیا۔
شہلا رضا نے مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہ جلسوں میں خواتین کو پسند نہیں کرتے مگر ان کے پسندیدہ گھرانوں کی خواتین مخصوص نشستوں پر ممبران اسمبلی بن جاتی ہیں۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ویڈیوز کے حوالے سے اپنا کام تیز کرنا کرنا چاہیے، ۔پیسے کے لیے ملک چھوڑ کر بھاگنے والوں سے کیا توقع کی جا سکتی ہے
یہ بھی پڑھیں : مجھے وکیل عرفان مہر کے قاتل ہر صورت چاہئیں ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
انہوں نے کہاکہ ہم تو سندھ سے یہاں آئے ہیں کہ بتائیں وہاں پہ ہم کیا کام کررہے ہیں، ہم تو ہمیشہ عوام کی سیاست کرتے ہیں انہوں نے کبھی عوام کی سیاست کی ہو تو پتہ چلے،آئندہ تحریک انصاف کے لوگ ان سے ٹکٹ نہیں لیں گے، جو جہاں پیدا ہوتا ہے اس کی محبت ختم نہیں ہوتی پیپلزپارٹی کو پنجاب سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔
شہلا رضا نے کہاکہ پہلے کہا جاتا تھا کہ پیپلزپارٹی مقابلے میں نہیں ہے اب تو پیپلزپارٹی سے ہی مقابلہ ہے،میں سندھ کی وزیر ہوں پنجاب کی نہیں ذاتی گاڑی استعمال کر رہی ہوں، میں قادر مند، سعید غنی کے الیکشن میں نہیں تھی میں کشمیر جاتی ہوں مگر گنڈا پور کی طرح پیسے نہیں بانٹتی۔
انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی ن لیگ اس طرح کے معاملات میں متحرک رہی ہے جیسے جسٹس قیوم کا معاملہ تھا، ان کو تو اب بھی نوازا جا رہاہے، جسٹس رمدے، جسٹس رفیق تارڑ والے معاملات سب کے سامنے ہیں، رانا شمیم تو ان کے عہدیدار رہے ہیں وہ تو ان کے اپنے بندے ہیں، میں اپنا حلف دیتی ہوں کہ پیسوں کی تقسیم میں شامل نہیں ہوں۔
پی پی رہنما نے کہاکہ اسلم گل کے پاس تو پیسے ہی نہیں ہیں تبھی وہ گلی گلی پھر رہے ہیں، ن لیگ کی تاریخ کا سب کو پتہ ہے یہ بیماری کا بہانہ بنا کر بھاگ گئے ہیں۔