شمالی وزیرستان کے قبائلی ضلع میران شاہ میں دتہ خیل روڈ پر دھماکا سے ایک شہری جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
میرانشاہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر ولی زمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ولی زمان نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس سے رابطہ کیا ہے۔
مومن آباد کے علاقے ایرانی کیمپ میں پولیس سرپرستی میں منشیات کا کاروبار عروج پر
قبل ازیں، ڈاکٹر نے بتایا تھا کہ دھماکے میں 9 افراد زخمی ہوئے، تاہم بعد ازاں انہوں نے وضاحت کی کہ 4 زخمی افراد اور ایک فرد کی لاش کو ہسپتال لایا گیا۔