کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب خودکش دھماکے میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 10 زخمی ہوگئے۔
بلوچستان کے ضلع بولان میں دھماکہ ہوا ہے،دھماکے کے باعث 7 اہلکار شہید ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے کنبڑی پل کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔
دھماکہ بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار شہید اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔
غلط فیصلے مجھ سے بھی ہوئے ہوں گے ، سابق چیف جسٹس
ڈی پی او سبی یوسف کریم بھنگر کا کہنا ہے کہ بائی پاس کنبڑی پل کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر حملہ ہوا،زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا،زخمی افراد میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا،
گزشتہ روز سبی میلے کے اختتام کے بعد بلوچستان کانسٹبلری کی گاڑی آج واپس جا رہی تھی۔