اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور پھول رکھے۔وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے شہدا اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مادرِوطن کے دفاع کے لیے قربانیاں دینے والوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے علاقائی سالمیت کے تحفظ اور دہشتگردی کی لعنت سے مضبوطی کے ساتھ لڑنے کےلئے مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا شکر گزار ہوں۔ہم نے شہدا کی قربانیوں کی دل سے قدر کرنی ہے۔
اتحادیوں میں نگران حکومت کی تشکیل اور وزارتوں کی تقسیم کا فارمولا طے پا گیا
چند ماہ میں بےپناہ کاوشیں کی گئیں۔خیال رہے کہ ، وزیراعظم شہباز شریف 24 گھنٹے میں قومی اسمبلی کی تحلیل کی ایڈوائس صدر مملکت عارف علوی کو بھجوائیں گے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کل قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس سے خطاب کریں گے،جبکہ کل شام ارکان اسمبلی کا الوداعی فوٹو سیشن بھی ہو گا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کل اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت عارف علوی کو بھجوائیں گے،کل ورکنگ آورز کے اختتام پر وزیراعظم سمری صدر مملکت کو بھیجیں گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے حوالے سے مشاو