وفاقی حکومت نے بھارت سے پاکستان آنے والی خاتون انجو کے ویزے میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔
فاطمہ کے شوہراورضلع دیربالا کے رہائشی نصراللہ کا وڈیو بیان وائرل ہوا ہے۔ جس میں انجو سے شادی کرنیوالے نصراللہ کا کہنا ہے کہ وزرات داخلہ کی جانب سے مانگی گئیں دستاویزات فراہم کردیے ہیں،پاکستان کے تمام ادارے اورمحکمےبھرپوراندازمیں تعاون کر رہے ہیں۔
فاطہمہ کا کہنا ہے کہ پچھلی دفعہ فاطمہ کے ویزے میں دوماہ کی توسیع کی گی تھی،شادی کے بعد اب فاطمہ کے ویزے میں مزید ایک سال کی توسیع ہوئی ہے۔
بھارتی خاتون انجو22 جولائی کوخیبرپختونخواکے ضلع دیربالا پہنچی تھی۔دیربالا کےرہائشی نصراللہ اوربھارتی خاتون انجو کی سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی۔