ایف آئی اے نے پی ٹی آئی صدر چودھری پرویزالٰہی کو ایک بارپھرگرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ پرویزالٰہی سے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں تفتیش درکار ہے، پرویز الٰہی کو کیمپ جیل سے لیکرایف آئی اے ٹیم عدالت روانہ ہوگئی۔ ایف آئی اے نے پرویز الہٰی کو ضلع کچہری پیش کر دیا.
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ پرویزالٰہی کے مبینہ فرنٹ مین محمد زمان بارے بھی پوچھ گچھ کرنی ہے۔