کوئٹہ: تربت میں کمشنر ہاؤس کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ عیسیٰ قومی پارک کے سامنے ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تربت سے افسوسناک اطلاع موصول ہوئی جس میں بتایا گیا ہے کہ کمشنر ہاؤس کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ عیسیٰ قومی پارک کے سامنے ہوا۔
پولیس و سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے،حملہ آوار خاتون بتائی جارہی ہے، انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی 50سے بڑھاکر 60 روپے فی لیٹر کرنے کا فیصلہ
دھماکہ خودکش لگ رہا ہے جس میں خاتون ملوث ہے۔تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حملے کا ہدف کیا تھا، اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا جب کہ 4 افراد زخمی ہو گئے جن میں ایک لیڈی کانسٹیبل بھی شامل ہے۔زخمیوں کو طبی علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔