ملتان : ملتان میں پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے سے متعلق ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ آگ کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،
آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم 2 کمروں میں موجود سامان جلنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ اس حوالے سے گیلانی ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ واقعے کے وقت یوسف رضا گیلانی، حیدر گیلانی اور عبدالقادر گیلانی گھر پر موجود تھے کہ اس دوران گیلانی ہاؤس کے باہر واپڈا اہلکار کھمبے پر کام کر رہے تھے اور اچانک بیڈ روم و ڈرائنگ روم میں آگ بھڑک اٹھی،
لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ کے واقعہ کا معمہ حل ہو گیا،ملزم گرفتار
حالاں کہ مین سوئچ بھی آف تھا لیکن اس کے باوجود بجلی بند نہیں ہوئی اور یہ واقعہ پیش آیا۔