اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کوجی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتارکرلیا گیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار نے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار نے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔جیل میں وڈیو لنک سے سماعت شروع کی گئی اور تمام 12مقدمات کے ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے روبکار جاری کئے تھے۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے روبکار جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہوچکی ہے، عمران خان کسی دوسرے مقدمے میں نامزد نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔
سائفر کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور ہوگئی ہے تاہم توشہ خانہ اور 190 ملین پاونڈ کیس میں گرفتاری کے باعث بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی کو جی ایچ کیوحملہ کیس میں انسداددہشتگردی عدالت نے طلب کیاتھا۔
جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد
عمران خان کے خلاف نومئی 2023کو جی ایچ کیو پر حملہ، تصاویر جلانے اور لوگوں کو اکسانے کے مقدمات درج ہیں،جن کی سماعت راولپنڈی کی انسداددہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجازآصف نے کی تھی۔
عدالت نے انہی کیسز میں عمران خان کو 9جنوری کو طلب کیا تھا،بانی پی ٹی آئی 9 مئی کے تمام کیسز میں مرکزی ملزم کے طور پر نامزد ہیں۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزم نامزد کیا گیاتھا۔
بانی پی ٹی آئی پر دفاعی وحساس تنصیبات پر حملوں کی مقدمات میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی مزید دفعات شامل کی گئی تھیں۔ مقدمات میں نئی دفعات کے اضافے کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کو منصوبہ ساز کے طور پر نامزد کیاگیا تھا۔
نئی دفعات شامل کرنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی ملزم نامزد کردیاگیا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کی بطور ملزم نامزدگی کا فیصلہ عدالت نے کیاتھا۔
فیصلے سے قبل قانونی ماہرین سے مشاورت بھی کی گئی تھی۔ جی ایچ کیو کیس تھانہ آرے بازار جبکہ حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا مقدمہ تھانہ نیوٹاون میں درج کیاگیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی پر گرفتاری کی صورت میں حساس مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی، کارکنوں کو اکسانے اور اشتعال دلانے کے الزامات عائد کئے گئے تھے اور زیر تفتیش ملزمان کے بیانات کی روشنی میں ملزم نامزد کیا گیا تھا۔