ملتان: تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لندن میں بیٹھا پاکستانی عدالتوں کا ایک مفرور ملک کے فیصلے کررہا ہے یہ ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا کررہے ہیں‘
ملتان عمران خان نے کہا ہےکہلندن میں بیٹھا پاکستانی عدالتوں کا ایک مفرور ملک کے فیصلے کررہا ہے یہ ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا کررہے ہیں‘ مطالبہ کرتا ہوں کہ جلدی سے جلدی اسمبلیاں تحلیل کرو اور نئے انتخابات کرواؤ اگر مجھے ملک کی فکر نہ ہو تو میں ان کی اصلیت قوم کو دکھانے کے لیے چاہتا ہوں کہ کچھ مہینے اور چلیں.
عمران خان نے کہا دنیا میں کوئی انقلاب قوم کے نوجوانوں اور خواتین کی شرکت کے بغیر مکمل نہیں ہوتا اللہ سے قوم کو جگانے اور شعور بیدار کرنے کی دعا کرتا تھا کہ چوروں‘ڈاکوؤں‘مافیاز اور سپر پاورکے سامنے نہ جھکے اللہ نے میری دعا سن لی ہے انہوں نے کہا کہ آج جب میں یہاں آرہا تھاکہ مجھے بار بار کہا گیا کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے لہذا آپ بلٹ پروف شیشہ لگا کر جلسہ کریں اللہ قرآن میں فرماتا ہے کہ خوف میں مت آنا ‘جب تک آپ خوف کو بت کو نہیں توڑیں گے نہیں آپ آزاد نہیں ہوسکے نبی کریمﷺ نے مکہ میں لوگوں کو آزادی دلائی اس وقت کے طاغوت سے اور پھر آپ کے تربیت یافتہ صحابہ کرام نے دنیا کی امامت کی.
کرپٹ حکمرانوں نے خوف دلایا ہوا ہے کہ جب تک امریکا کی غلامی نہیں کروگے اس وقت تک آپ آگے نہیں بڑھ سکتے مگر ہمیں امریکہ کے سامنے گھنٹے ٹیکنے سے ذلت ملی کرپٹ ٹولے اس قوم کو ایک عظیم قوم نہیں بننے دیا میں نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ اپنی قوم کو کسی کے سامنے نہیں جھکنے دونگا . انہوںنے کہا کہ جنہوں نے 30سال اس ملک کو لوٹا وہ مجھ سے این آر او دیدوں اور ان کے کرپشن کے کیس ختم کردوں مشرف کی طرح یہ مشرف کس سب سے بڑا گناہ تھا اس این آر او کے بعد دوبارہ انہوں نے دس سال اس ملک کو لوٹا.
پی ٹی آئی کے منحرف رکن راجا ریاض قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر
عمران خان نے کہا کہ اگر میں اقتدار کے لیے ان کے کرپشن کے کیس ختم کردیتا تو اپنی کرسی بچا سکتا تھا مگر لندن میں بیٹھے بھگوڑے نے سازش کی نون لیگ بتائیں کبھی انسانی معاشرہ کسی گیدڑکو بھی اپنا لیڈرمانتا ہے نون لیگ والوں اگر سن رہے ہو تو مجھے جواب دو مشرف دور میں اٹک جیل میں زداری کہتا تھا کہ نوازشریف روتا اور چیختا تھا آج وہ ان کا اتحادی ہے پھر این آراو کرکے چلا گیا پہلے معاہدے سے انکار کردیا بعد میں وہ معاہدہ سچ ثابت ہوا ہماری حکومت میں جعلی بیماری کا بہانہ کرکے لندن بھاگ گیا.
انہوں نے کہا کہ اس کے بیٹے کہتے ہیں کہ ہاں ہم اربوں روپے مالیت کے گھروں میں رہتے ہیں مگر ہم جواب دہ نہیں ہیں کیونکہ ہم پاکستانی شہری نہیں ہیں . انہوں نے کہا کہ شہباز شریف عدالت میں نوازشریف کی طبی بنیادوں پر روانگی پر جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا اس کو اس پر بھی سزا ملنی چاہیے انہوں نے کہا کہ یہ سب میرے خلاف جمع ہوگئے سب نے مل کر سازش کی امریکا کے ساتھ مل کر ہمارے لوٹوں کو سفارت خانوں میں ملوایا گیا سب سے زیادہ لوٹے جنوبی پنجاب سے نکلے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈلو نے ہمیں کیا معافی دینی ہے ہم خوددار کمپنی ہے مگر بدقسمتی ہے کہ اس ملک کی اشرافیہ کے مفادات اس ملک سے وابستہ نہیں ہیں ان کا پیسہ‘جائیدادیں‘اولادیں اور سارے مفادات امریکا اور مغرب میں ہیں انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا انقلاب آرہا ہے مافیا کی سیاسی قبریں کھدرہی ہیں قوم آج جاگ چکی ہے .
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں عوام کا ایسا سمندر آئے گا کہ تحریک پاکستان کے بعد ایسا جوش وجذبہ کبھی پیدا نہیں ہوا ہوگا انہوں نے کہا کہ انہوں نے پوری بیوروکریسی تبدیل کردی ‘سب کچھ بدل کے دیکھ لیا ہے مگر فرق کوئی نہیں آیا اسٹاک مارکیٹ نیچے آرہی ہے ‘ڈالر بے قابو ہوچکا ہے ان کا سارا ”تجربہ“کرپشن کا ہے میں پوچھتا ہوں کہ پورا زور لگایا تھا حکومت گرانے میں اب ان سے ملک کیوں نہیں سنبھل رپا؟ یہ تو خود کو ”تجربہ کار“کہتے تھے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کہتا ہے میں صبح سات بجے جاگ جاتا ہوں تو میرا مالی صبح چھ بجے جاگتا ہے اپنی کارکردگی بتادو؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے زراعت‘انڈسٹری‘کنسٹرکشن نے ترقی کی ریکارڈ شرح نمو تھی اور ایوب خان کے دور کے بعد سے سے زیادہ کام ہمارے دور حکومت میں ہوئے .
انہوں نے کہا کہ اگر مجھے ملک کی فکر نہ ہو تو میں ان کی اصلیت قوم کو دکھانے کے لیے چاہتا ہوں کہ کچھ مہینے اور چلیں انہوں نے کہا کہ لندن میں بیٹھا پاکستانی عدالتوں کا ایک مفرور ملک کے فیصلے کررہا ہے یہ ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ جلدی سے جلدی اسمبلیاں تحلیل کرو اور نئے انتخابات کرواؤ .