کراچی : مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حکومت گرمی میں بجلی اور سردیوں میں گیس نہیں دیتی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کارڈ میں ڈینگی،کورونا اور سانس کی بیماری کاعلاج نہیں ہوگا ، حادثے کا شکارہوگئے توصحت کارڈ سےعلاج نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ سے اپنے لوگوں کوفائدہ پہنچایا جا رہا ہے ، پی ٹی آئی نے وفاق میں بھی ہیلتھ کے نظام کو ٹھیک نہیں کیا ، حکومت گرمی میں بجلی اور سردیوں میں گیس نہیں دیتی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ منی بجٹ منظور ہوتے ہی بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا ، حکومت نے ہر چیز میں عوام کا استحصال کیا ، سندھ میں ایسا نظام بنایا جہاں لوگوں کا مفت علاج ہورہا ہے ، دیگر صوبوں سے لوگ سندھ میں مفت علاج کیلئے آتے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا ہے کہ منی بجٹ کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بھی سنگین ہوتی جارہی ہے ، وزراء نے کہا تھا منی بجٹ سے مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوگا ، کراچی میں کورونا شرح30.7 فیصد ہے ، کیسز میں اضافے کے باعث ہمارے اسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ بھرمیں کورونا کے 22مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ، 10 فیصد سے زائد کیسز پران ڈورسرگرمیوں پرپابندی کی تجویزہے ، پابندی کا اطلاق24 جنوری سے ہوگا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ این سی اوسی کے فیصلوں پرعملدرآمد کرائیں گے ، عوام سے گزارش ہے ویکسین لگوائیں ،ماسک کااستعمال کریں ، ہمارے اسپتالوں پر دباؤ بڑھنا شروع ہوگیا ہے۔