وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ روسی افواج کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتی ہیں۔
امریکی صدارتی ترجمان جین ساکی نے خبردار کیا ہے کہ روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔
جین ساکی نے وائٹ ہاوس میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی کی حالیہ صورت حال پر غور کیا۔
ساکی نے بتایا کہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن یوکرین اور جرمنی کا جلد ہی دورہ کریں گے جن میں وہ روس اور یوکرین کے مابین کشیدگی کو کم کروانے کی کوشش کریں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز بلنکن نے روسی ہم منصب سرگی لاوروف سے رابطہ کیا جس میں جنیوا میں ایک ملاقات کرنے پر مطابقت طے کی گئی ۔
جین ساکی نے کہا کہ یوکرین۔روس سرحد پر لاکھوں فوجیوں کی موجودگی کے ذمے دار روسی صدر پوٹین ہیں۔،یہ صورت حال کافی خطرناک ہے اور خطرہ ہے کہ روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے.
بلنکن جنیوا میں کی جانے والی ملاقات میں اس موضوع کو سفارتی کوششوں سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیں گے۔ مگر ہم اتنا بتا دیں کہ یوکرین پر حملے کے نتیجے میں سخت اقتصادی پابندیاں لگ سکتی ہں جن کی ذمہ داری روسیوں اور صد رپوٹن پر پوگی.
ساکی نے مزید کہا کہ روس کے یوکرین پر حملے کی صورت میں تمام متبادلات میز پر ہیں جبکہ اقتصادی پابندیوں کے حوالے سے یورپی اتحادیوں سے بھی قریبی رابطے میں ہیں۔