جمعیت علماءاسلام ملیر کراچی کے زیراھتمام بحریہ ٹاون کے گیٹ سے متصل ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماءاسلام سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو صاحب نے کہاکہ نوکوٹ میرپورخاص مین معصوم بچیون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ افسوس ناک ہے
حکومت معصوم بچیون کے ساتھ زیادتی کرنے والون کو عبرتناک سزا دینے سے کیون قاصر ہے مولانا فضل الرحمن صاحب نے تیرہ سال پہلے بولا تھا ایک منظم سازش کے تحت ایسے بندے اقتدار مین لائے جارہے ہین جو ملک کے خدمتگار نہین ملک کے دشمن ہین آج وفاقی اور سندہ کی حکومتیں عوام پر اللہ کا عذاب ہین ملک معاشی طور تباھ ہوچکاہے
غریب کا کوئی پرسان حال نہین مزدور کے گھر مین فاقہ کشی ہورہی ہے اسٹیٹ بینک IMF کے پاس گروی رکہا گیاہے عوام کو نہ روٹی ملی نہ کپڑے ملے نہ مکان ملا اور نہ ہی عوام کو ایک ایک کروڑ نوکریاں پچاس لاکھ گھر ملے نہ ہی انڈے کٹے مرغیان ملین یہانتکہ قوم کو گھبرانے کی بھی اجازت نہین اور سکون کے لئے بھی قبر کا راستہ دکہایا جارہاہے
علامہ راشد سومرو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن صاحب کی قیادت مین پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لئے جدوجھد جاری ہے اور عوام کو حقوق ملنے تک یہ محنت جاری رہے گی
اس موقعہ پر اجتماع سے مولانامحمدغیاث صاحب ،مولانااحسان اللہ ٹکروی صاحب،مولانافتیح اللہ صاحبقاری عبدالقیوم چنہ صاحب، ڈاکٹر نصیرالدین سواتی صاحب ،مولانامحمد اجمل شیرازی صاحب، جناب فاروق سید صاحب، جناب جمال خان کاکڑ صاحب، مولاناصبغت اللہ صاحب و دیگر نے بھی خطاب کیا