اسلام آباد : میک ان پاکستان پالیسی کے حوصلہ افزانتائج برآمد ہونے لگے ، پاکستان میں مقامی سطح پر جنوری سے اکتوبر تک 18.87ملین موبائل فون تیار کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنوری تااکتوبر 18.87ملین موبائل فون پاکستان میں بنائے گئے جبکہ اسی عرصےمیں 7.93ملین فور جی موبائل فون بنائے گئے۔
مالی سال کےپہلے 10ماہ میں 9.45ملین موبائل فون درآمدکئےگئےپاکستان پالیسی کےحوصلہ افزانتائج برآمدہورہےہیں، موبائل فون مینو فیکچررنگ میں پائیدار نمو دیکھنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے مشیر تجارت رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ موبائل فونزکی میک ان پاکستان پالیسی پھلنے پھولنے لگی ہے، صرف 7ماہ میں 10 ہزار نوکریاں پیدا کیں اور 12.48ملین مقامی موبائل آلات تیار کئے۔
اس سےپاکستان میں مقامی سطح پر جنوری سے جولائی تک ایک کروڑ 22 لاکھ 70 ہزار فونز بنائے گئے تھے، پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ مقامی طور پر تیار فونز میں 48 لاکھ 70 ہزار 4 جی اسمارٹ فونز شامل ہیں ، 26 کمپنیوں کو پاکستان میں موبائل فونز بنانے کی اجازت دی گئی، جنوری سے جولائی کے دوران درآمد موبائل فونز کی تعداد 82 لاکھ 90 ہزار رہی۔