ریاض: سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے ہزاروں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوگئے ہیں جس کے لیے بھرتیاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 25 نومبر کو سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے ساتھ ہی سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیے ہزاروں ملازمتیں کے اشتہار بھی دے دیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اعلان کے بعد ہی سعودی عرب میں حکومتی اور نجی سطح پر بھرتیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ مشتہر کی گئی ملازمتوں میں ڈرائیور، کاریگر، عام مزدور، گھریلو ملازم، ڈاکٹرز اور انجینئرز تک مواقع موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت بیرون ملک میں مجموعی طور پر ملازمتوں کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہے جس میں سے 60 سے 70 فیصد سعودی عرب کے لیے ہے۔
دوسری جانب بیورو آف امیگریشن حکام کے مطابق پچھلے سال بیرون ملک افراد کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار تھی جبکہ رواں سال اب تک 1 لاکھ افرادسعودی عرب گئے ہیں جو کل جانے والوں کی تعداد کا 60 فیصد بنتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اگلے دو سالوں میں آٹھ لاکھ افراد کو بیرون ملک بھیجنے میں کامیاب ہوجائیں گے جبکہ سعودی عرب کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی سب سے بڑی معاونت ہوگی۔