نو مئی میں ملوث ایک اور انتہائی مطلوب شرپسند حیدر محمود کو گرفتار کرلیا گیا۔
شرپسند کے ماموں نے بھانجے حیدر محمود کی نو مئی کی شرانگیزی میں ملوث ہونے پر اظہارِ مذمت کی اور کہا کہ میرا چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال ہے کہ آپ نے کیسے سوچ لیا کہ ہم پاکستانی اپنی آرمی کے خلاف جائیں گے۔
شرپسند حیدرمحمود کے ماموں کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو سمیت کسی بھی ملکی ادارے پرحملہ ناقابلِ قبول ہے، کسی سیاسی جماعت کی پاک آرمی کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں۔