لاہور: اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر ایف آئی اے دفتر کے باہرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے آفس کے سامنے والی سڑک کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی ایف آئی اے میں پیشی کے موقع پر ایف آئی اےدفترکےباہرسیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے ہیں ، پولیس نےایف آئی اےآفس کےسامنےوالی سڑک کو عام ٹریفک کےلیےبندکر دیا جبکہ ن لیگ کارکنان کی بڑی تعدادحمزہ شہبازسےاظہار یکجہتی کےلیے ریگل چوک پرموجود ہے۔
دوسری جانب شہبازشریف اورحمزہ شہباز کےمچلکےجمع کروادیےگئے ہیں ،امجدپرویزایڈووکیٹ کےکلرک نےمچلکے جمع کروائے، ایڈیشنل سیشن جج نے10،10لاکھ روپےکےمچلکے جمع کروانےکاحکم دیا تھا۔
شہبازشریف کی جانب سےعلیم مجیداعوان نے10لاکھ کامچلکہ اور حمزہ شہباز کی جانب سے محمد طارق نےضمانتی مچلکہ جمع کروایا۔
یاد رہے 2 روز قبل شوگر اسکینڈل کیس میں شہباز شریف ایف آئی۔اے میں پیش ہوئے تھے ، جہاں ٹیم نے شہباز شریف سے ایک گھنٹے سے زائد تک تفتیش کی ، اس دوران شہبازشریف نے 20سوالات میں سے 4 کےجوابات دیے۔