ہری پور میں ٹریفک حادثے میں سابق ممبر قومی اسمبلی میاں گل عدنان اورنگزیب جاں بحق ہوگئے۔
خاندانی ذرائع نے میاں گل عدنان اورنگزیب کے ٹریفک حادثے میں انتقال کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع کے مطابق میاں گل عدنان اورنگزیب ہزارہ یونیورسٹی سے واپس جارہے تھےکہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔
عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حملے کا خدشہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمودخان نے میاں گل عدنان اورنگزیب کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئےکہا ہےکہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔
خیال رہےکہ میاں گل عدنان اورنگزیب سابق والی سوات کے پوتے اور سابق فوجی حکمران جنرل ایوب خان کے نواسے تھے، اس کے علاوہ وہ سوات کے شاہی خاندان کے سربراہ بھی تھے۔