وفاق کے نجی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
نجی تعلیمی ادارے 10جون سے 31جولائی تک بند رہیں گے۔ چھٹیوں سے متعلق پیرا نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹیوں کے بعد تمام نجی تعلیمی ادارے یکم اگست کو کھلیں گے۔
پیرا کی جانب سے تمام نجی تعلیمی اداروں کو اگلا سیشن 31 مارچ 2023تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سے قبل پنجاب کے تمام اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں اسکول یکم جون تا 31 جولائی تک بند رہیں گے۔