کراچی : ملک بھر میں کورونا وائرس کے زیرعلاج و مریضوں کی تفصیلات نجی ٹی وی کو مل گئیں، ملک بھر میں کورونا کے34513 مریض قرنطینہ میں ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کے 22864، کے پی 6027 مریض جبکہ پنجاب میں کورونا کے 4614، بلوچستان 61 مریض قرنطینہ ہیں۔
اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناکے 470 مریض اور آزاد کشمیر میں کوروناکے327، جی بی میں150 مریض قرنطینہ میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کوروناکے1010 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، پنجاب میں کوروناکے484،کے پی 228 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
سندھ میں کورونا کے177، اسلام آباد91 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج جبکہ آزاد کشمیر میں کوروناکے18، گلگت بلتستان7 مریض اور بلوچستان میں کوروناکے5 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کوروناکے5 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں کوروناکے118 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں۔
پنجاب میں کوروناکے 85، کے پی میں 14 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، سندھ میں کوروناکے 13، اسلام آباد میں 6مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان، آزادکشمیر، جی بی میں کوئی کورونامریض وینٹی لیٹر پر نہیں، ملک بھر میں357 مریض لو فلو، 506 ہائی فلو آکسیجن پر زیرعلاج ہیں۔