پشاور: خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق مہمند، دیربالا،کوہاٹ ، صوابی، ملاکنڈ، سوات، مینگورہ شہر اور شمالی وزیرستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن اور گہرائی 175کلومیٹر تھی۔
زلزلےکے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلےکے باعث کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔