صوبے کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، میدانی علاقوں میں بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈی جی خان،راجن پور،لیہ،ملتان،بہاولپور،رحیم یارخان اورصادق آبادمیں تیزہواوں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات اس کے علاوہ کشمیر،گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33،لاہوراور کراچی 36، پشاور 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
کوئٹہ 34، فیصل آباد35 اور ملتان میں پارہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور مٹھی میں 44 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔