گجرات: مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ ہم کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے آج بھی ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گے۔
مونس الہیٰ نے ماہرین کا حوالہ دے کر کہا کہ ملک معاشی طور پر ڈیفالٹ کر چکا ہے اور شہباز حکومت معیشت کو ٹھیک کرنے میں نا کام ہو چکی ہے،
ہم کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے آج بھی ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گے۔
اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنےکیخلاف سینیٹ میں پی ٹی آئی کا احتجاج
انہوں نے کہا کہ سیاست ہمارا خاندانی مشن ہے، مسلم لیگ عوام کی نمائندہ جماعت ہے،ہمیں جب بھی موقع ملا ہم نے عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ اسمبلیوں میں رہے تو عوام کی خدمت کریں گے اور اسمبلیاں تحلیل ہوئی تو دوبارہ عوام کی عدالت میں جائیں گے۔