کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیر کو چینی باشندوں کے گیسٹ ہاؤس کے قریب زور دار دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں تاہم کسی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کابل میں ہوٹل پر حملہ، تین حملہ آوروں کی ہلاکت کے ساتھ ختم ہوا۔
سعودی عرب: ایگزٹ ری انٹری ویزے پر جا کر واپس نہ آنے پر کیا سزا ہے؟
ہوٹل کے تمام مہمان محفوظ ہیں اور کوئی غیر ملکی قتل نہیں ہوا۔ البتہ دو غیر ملکی اس وقت زخمی ہوئے تھے جب انہوں نے ہوٹل سے چھلانگ لگائی تھی۔